ممبئی میں دردناک حادثہ، سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کا فٹ اوور برج منہدم، 4 کی موت 34 زخمی
04:06PM Thu 14 Mar, 2019
ممبئی کے سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کا فٹ اوور برج جمعرات کی شام منہدم ہو گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 4 لوگوں کی موت ہو گئی ہے وہیں تقریبا 34 لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ یہ حادثہ سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کے باہر ہوا ہے۔ راحت اور بچاو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ تمام زخمیوں کو جارج اسپتال میں داخل کرایا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ممبئی کے سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن پر جمعرات کی شام جب لوگ اپنے گھر لوٹ رہے تھے تبھی اسٹیشن کے باہر کا فٹ اوور برج کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔ حادثہ میں 34 لوگ برج کے ملبے کے نیچے دب گئے۔ لوگوں کی چیخ پکار سن کر وہاں موجود لوگوں نے فورا راحت اور بچاو کا کام شروع کر دیا ۔ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور ریلوے کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
Mumbai police: Foot over bridge connecting CSMT platform 1 north end with BT Lane near Times of India building has collapsed. Injured persons are being shifted to hospitals. Traffic affected. Commuters to use alternate routes. Senior officers are on spot. https://t.co/w2xMhpq22k
— ANI (@ANI) March 14, 2019