اب نریندر مودی کے کردار پر بناے جائےگی 40 کروڈ روپے کی فلم

07:40PM Mon 26 Aug, 2013

گجرات کے وزیر علیٰ نریندر مودی قومی سیاست میں ڈنکا بجانے کے بعد اب سنیما کی دنیاں میں دھمال مچانے والے ہیں۔این آر آئی فلم ساز مسٹر میتیش پٹیل وزیر علیٰ گجرات مسٹر مودی پر فلم بنا نے جا رہیں ہے۔مسٹر میتیش کے مطابق اس فلم میں مسٹر مودی کو ایک عام انسان سےلیکرگجرات کے وزیر علیٰ کے عہدے تک کے سفر کودیکھایا جائےگا۔بتایا جارہا ہیں کہ 2سال قبل ہی مسٹر میتیش نے اس فلم کا ارادہ کیا تھا۔اس سلسلہ میں میتیش پاٹیل کا ماننا ہے کہ انتخابات قریب آرہے ہیں اور یہ فلم کے لئے مناسب وقت ہوگا۔مسٹر پاٹیل کے مطابق اس فلم میں دیکھا جائے گا کہ چائے کی دکان میں ملازمت انجام دینے والا ایک شخص کس طرح گجرات کی وزیر علیٰ کے تخت تک پہنچ تھا ہے۔اور بھارتیہ جنتا پارٹی سے ایک مضبوط پی ایم اُمیدوار کےدعوےدار بنتا ہے۔گجرات برودڑا سے تعلق رکھنے والے فلم ساز مسٹر میتیش پاٹیل کا کہنا ہے کہ وہ گجرات کے وزیر علی مسٹر مودی کی جد و جہد کو دیکھر کافی متاثر ہوئے ہے ۔ اس سلسلہ میں انہوں مسٹر مودی سے ملاقت کرتے ہوئے انسے ان پر فلم بناےکے سلسلہ میں گفتگو کی جس میں انکو مودی کی جانب سے گرین سگنل ملا۔بتایا جا رہا ہیں کہ اس فلم میں مودی کے کردار کو معروف اداکر مسٹر پریش راول ادا کرسکتے ہیں۔میتیش پٹیل کا اس سلسلہ میں ماننا ہے کہ جس طرح مشہور تاجر مسٹر دیرو بھائی امبانی پر تیار کی گئی فلم کو مقبولیت حاصل ہوئی تھی اُسی طرح انہیں اُمید ہے کہ اس فلم بھی کافی مقبولیت حاصل ہو گی۔مسٹر پاٹیل کے مطابق40 کروڈ کی لاگت سے تیار ہونے والی یہ فلم اگلے ماہ سے سنیما گھروں میں ریلیز ہو سکتی ہیں ۔ اداریہ:تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ گجرات کے وزیر علی ٰ کو عوام پردہ پر کتنا پسند کرپاتی ہے جب کہ انکی گجرات کی سیاست دنیاں کے سامنے ایک کھولی کتاب ہے۔اور دیکھنا یہ بھی ہے کہ فلم ساز مسٹر پاٹیل مسٹر مودی کا کونسا چہرہ سامنے لاپاتے ہے۔