بھٹکل سرکاری اسپتال میں کل سے امراض نسواں کا علاج جاری: 4 مئی سے عام خدمات بھی ہونگی بحال

04:31PM Thu 30 Apr, 2020

بھٹکل:30 اپریل، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل سرکاری اسپتال میں کورونا کے مریضوں کی جانچ کی وجہ سے گزشتہ ایک مہینے سے امراض نسواں اور دیگر عام بیماریوں کے علاج کو روک دیا گیا تھا۔ تاہم ضلع میں کوڈ 19 کے معاملات بند ہوجانے کے بعد پھر ایک بار عوام کے لیے سرکاری اسپتال کی خدمات شروع کی جارہی ہیں۔ مجلس اصلاح و تنظیم نے اس سلسلہ میں اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل بروز جمعہ یکم مئی 2020 سے حاملہ کی زچگی وغیرہ  سے متعلق امور کے لیے  امراض نسواں کی ماہر خاتون ڈاکٹر (gynaecologist) کی خدمات دستیاب رہیں گی جس کے لیے ضرورت مند افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جبکہ دیگر تمام شعبوں کے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات بھی 4 مئی 2020 بروز پیر  مکمل طور پر دستیاب ہونگی۔ عوام الناس سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ ان سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔