کرناٹک سمیت 4/ ریا ستوں میں اسمبلی کےضمنی انتخابات کا اعلان
12:33PM Sun 20 Jul, 2014
بھٹکلیس نیوز /20جولائی14
نئی دہلی/انتخابی کمیشن نے بہار، کرناٹک ، مدھیہ پردیش اور پنجاب کے اسمبلی حلقوں کے لئے ضمنی انتخابات کا اعلان کیا ہے ۔یہ انتخابات کرناٹک کے چکوڈی۔سدالگا، بلاری، شکاری پورہ، بہار کے نرکٹیا گنج، راج نگر(ایس سی)، جالے، چھپرا، حاجی پور، محی الدین پور، پربتہ، بھاگلپور، بانکا، موہانیہ( ایس سی)،مدھیہ پردیش میں وجے راگھو گڑھ، باہوری بند،اگر (ایس سی)،پنجاب میں تلونڈی سابو اورپٹیالہ میں منعقد کئے جائیں گے،ان حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لئے نو ٹیفکیشن 26/جولائی کو جاری کیا جائے گا اور نامزدگیوں کی آخری تا ریخ 2/اگست ،جانچ پڑتال 4/اگست ،نام واپس لینے کی آخری تاریخ 6/اگست اور انتخابات کی تاریخ 21/اگست 2014ءمقررکی گئی ہے ،ووٹوں کی گنتی 25/کوہوگی ،اور یہ انتخابی عمل 30/اگست سے پہلے مکمل کرلیاجائے گا۔.