لاک ڈاون 4 میں کرناٹک میں بڑی حد تک نرمی کا اعلان، بسوں اور ٹرینوں کی اجازت،نان کنٹینمٹ زون میں تمام طرح کی دکانیں کھلی رہیں گی
12:30PM Mon 18 May, 2020
بنگلورو:18مئی،20(ذرائع) کورونا بحران کو لے کر مرکزی حکومت نے اتوار کو ملک میں لاک ڈاون (Lockdown 4.0) کے چوتھے مرحلے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت مرکز نے ریاستوں کو زون منتخب کرنے سے لے کر معاشی سرگرمیاں شروع کرنے کو لے کر آزادی دی ہے۔ ایسے میں کرناٹک نے ریاست کے لئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں جس کے تحت کچھ رعایتیں دی گئی ہیں اور کچھ پابندیوں کو برقرار رکھا ہے۔
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ یڈی یورپا نے لاک ڈاؤن میں بڑی حد تک نرمی کا اعلان کیا ہے۔ یڈی یورپا کے اعلان کے مطابق، کرناٹک میں کنٹونمنٹ اور ریڈ زون کو چھوڑ کر پوری ریاست میں تمام دکانیں کھلی رہیں گی۔ سرکاری اور پرائیوٹ بسوں کو سڑکوں پر دوڑنے کی اجازت رہے گی۔ کنٹونمنٹ زونس میں کسی بھی طرح کی تجارتی سرگرمیوں کی اجازت نہیں رہے گی۔ وہیں، اتوار کو پوری ریاست میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن رہیگا۔
مرکز کی جانب سے لاک ڈاؤن 4 پر جاری کردہ رہنما خطوط پر یڈی یورپا نے آج اپنی کابینہ سے مشاورت کے بعد یہ اعلانات کئے ہیں۔ جس کے مطابق، اندرون ریاست ٹرینوں کی نقل و حمل کو بھی اجازت دی گئی ہے۔ کل سے بسوں کے ساتھ ساتھ آٹوز، ٹیکسی کو بھی اجازت رہے گی۔ بسوں میں تیس سے زائد افراد کے سفر پر پابندی رہے گی۔ وہیں ٹیکسی اور آٹوز میں دو سے زیادہ کے سفر پر پابندی رہے گی۔Guidelines of Lockdown 4.0 by honorable chief minister Shri B. S. Yediyurappa.
— K'taka Health Dept (@DHFWKA) May 18, 2020
سلون اور سپا کی دکانوں کو کھولنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ پارکس میں بھی صبح سات بجے سے نو بجے تک اور شام میں پانچ بجے سے سات بجے تک چہل قدمی کی اجازت دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق رات سات بجے سے صبح سات بجے تک ریاست بھر میں حسب معمول کرفیو جاری رہے گا۔