کولار میں 4 مئی کو ضلع متولی کانفرنس اور اردو گھر کا سنگ بنیاد
03:30PM Tue 2 May, 2017
کولار(بھٹکلیس نیو)ز4 مئی کو ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ وقف مشاورتی کمیٹی کے زیر اہتمام متولیان کانفرنس اور ’’اردو گھر‘‘ کا سنگ بنیاد کا پروگرام شہر کے رنگا مندرا میں ہونے جارہا ہے۔ ڈسٹرکٹ وقف مشاورتی کمیٹی کے چیر مین محمد اقبال جو کہ چار مرتبہ اس ادارے کے چیر مین رہے ہیں۔ اپنی معیاد میں کوئی نہ کوئی ناقابل فراموش کارنامہ انجام دیتے آئے ہیں۔ ضلع بھر میں وقف کی جائیدادوں پر تعمیری کام کو سر انجام دینے میں ان کا ثانی نہیں۔ کے جی یف ، بنگار پیٹ، سری نیواسپور، مالور، ملباگل دیگر رتعلقات میں تجارتی کامپلکس تعمیر کروائے ہیں۔ قبرستان کی حصار بندی ، مساجد کی تعمیر ، خانقاہوں اور درگاہوں کی تعمیر نو اور دیگر فلاحی کاموں میں دلچسپی دکھاتے ہوئے وقف بورڈ سے فنڈس حاصل کرنے میں رہنمائی کرتے آئے ہیں۔ اس سے قبل جب کہ چکبالاپور ضلع قائم نہیں ہوا تھا۔ تو تب گوری بدنور ، گڑی بنڈہ ،باگے پلی، مرغ ملہ اور دیگر قصباجات میں ہر ممکنا کوشیش کرتے آئے ہیں۔ انہیں موجود ہ معیاد میں چیر مین محمد اقبال نے متولیان کانفرنس انعقاد کرکے ملک موجودہ حالات پر غور و دفکر کرنے اور متولیاں کو اپنی ذمہ داری کا احساس دلانے کی عرض متولی کا نفرنس کا اہتمام کیا ہے جو کہ قابل تعریف ہے۔ متولی نہ صرف مسجد تک محدود ہو کر رہ جائے، بلکہ متولی پر محلہ کی بھی ذمہ داروی ہوتی ہے۔ متولی اصلاح معاشرہ پر کام کرنا چاہئے۔ تک محلہ میں امن و امان قائم رہے اور مسلکی مسائل، پر پوری طرح کنٹرول ہونا چاہئے، ہمارے سماج کی جاہلانہ رسوم مثلاً جہیز و جوڑا گھوڑا وغیرہ کا خاتمہ اور شادی بیاہ میں فضول خرچی سے روکنے کی تلقین کرنا چاہئے، موجودہ مرکزی حکومت طلاق ثلاثہ کے نام پر مسلمانوں کو پریشان کررکھا ہے۔ اس پر بھی غور قوس ہونا چاہئے۔ وقف کی جائیدادوں پر ناجائز قبضہ جات کو روکنے اور ان جائیدادوں پر تعمیر ی کام کرنے وقوم و ملت کی فلاح و بہبودی کے لئے کام کرنے اور تجارتی کامپلکس سے ہونے والی آمدنی سے قوم کے بچوں کو حصول تعلیم پر خرچ کرنے اور دیگر ترقی کے کاموں میں حصہ لینے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے یہ کانفرنس بے حد اہم ہے۔ وقت کی ضرورت اور ضروری بھی ہے اس کا نفرنس میں ہمارے ملی ، سیاسی، سماجی، قایدین، شرکت کررہے ہیں۔ اس کرنفرنس شرکت کریں شہر کولار اردو کا گہوارہ ہے اس شہر میں پہلی بار ’’اردو گھر‘‘ کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔ جو کہ اپنی نوعیت کا ریاست بھر میں پہلا ’’اردو گھر‘‘ ہوگا۔ انشاہ اللہ ۔ شہر کولار میں اردو گھر کولار والوں کے لئے اور اردو کے متوالوں ، طلباء ، اساتذہ کے لئے ایک نایاب تحفہ ہوگا۔