اقلیتی محکمہ کی جانب سے 4/مارچ کو بنگلور میں اہم اجلاس؛ اترکینرا مائناریٹی چیرمین نے کی عوام سے شریک ہونے کی اپیل

03:48PM Wed 27 Feb, 2019

بھٹکل: 27 فروری، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ’’ریاستی اقلیتی کمیشن کی جانب سے 4/مارچ کو بینگلور میں اقلیتوں کی ریاست مین فلاح و بہبود پر غور کرنے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد کیا جارہا ہے‘‘۔ اس اطلاع آج یہاں بھٹکل میں اخباری کانفرنس میں حال ہی میں کانگریس پارٹی کی جانب سے منتخب ہونے والے مائناریٹی چیرمین جناب عبدالمجید سیٹ صاحب نے دی۔ انہوں نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ حال ہی میں انہیں ضلع کے انچارج وزیر آر وی دیش پانڈے، بھیمنا نائک اور منکال ویدیا و دیگر کانگریسی لیڈران نے مل کر ضلع میں مائناریٹی کا چیرمین چنا تھا جس کے بعد سے انہوں نے ضلع کے مختلف ذمہ داران سے رابطہ کیا اور وہاں کے حالات جاننے کی کوشش کی۔ انہوں نے میڈیا کے توسط سے عوام کو اپیل کی کہ وہ اس اہم اجلاس مین ضروری شریک ہوں۔ اس موقع پر پنچایت ممبر عبدالرحیم شیخ، فیاض ملا، ارشاد ائیکری اور دیگر حضرات موجود تھے۔