پی یو سی سال دوم کے امتحانات کا حتمی نظام الاوقات جاری؛ 4/مارچ سے شروع ہونگے امتحانات

03:06PM Tue 5 Nov, 2019

بنگلورو: 5 نومبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی پری یونیورسٹی ایجوکیشن بورڈ نے اس سال کے پی یو سی سال دوم کے امتحانات کا حتمی و فائنل نظام الاوقات جاری کردیا ہے۔ پی یو محکمہ کے ڈائریکٹر ایم گنگولی نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی یو سی سال دوم کے طلبہ کے لیے 4 مارچ 2020 سے 23 مارچ تک امتحانات ہوں گے۔ امتحان کے اوقات صبح 10:15 سے 1:30 بجے تک ہوں گے۔ امتحان کا ٹائم ٹیبل کچھ یوں ہے: 4،مارچ:      ہسٹری فیزیکس ،بیسک میتھس 5،مارچ:      تمل، تیلگو، ملیالم،مراٹھی،عربی، فرنچ 6،مارچ:      کرناٹک میوزک، ہندوستانی میوزک 7،مارچ:      بزنس اسٹڈیز،سوشیالوجی، کیمسٹری 8،مارچ:      چھٹی 9،مارچ:      انفارمیشن ٹیکنالوجی، ریٹیل، آٹو موبائل، ہیلتھ کیر، بیوٹی اینڈ ویلنیس 10،مارچ:    اردو 11،مارچ:    آپشنل کنڑا،اکاؤنٹینسی،میتھس 12، مارچ:    جغرافی 13،مارچ:    ایجوکیشن 14،مارچ:    سائیکولوجی، الیکٹرانکس،کمپیوٹر سائنس 15،مارچ:    چھٹی 16،مارچ:    لاجک، جیولوجی، ہوم سائنس 17،مارچ:    اکنامکس، بیالوجی 18،مارچ:    ہندی 19،مارچ:    کنڑا 20، مارچ:    سنسکرت 21،مارچ:    پولیٹیکل سائنس، اسٹیٹکس 22 مارچ:     چھٹی 23،مارچ:    انگلش