وزیر اعلیٰ سدرامیا نے پیش کیا نہرو کو خراج عقیدت
05:38PM Sat 27 May, 2017
بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز )وزیر اعلیٰ سدرامیا نے آج آنجہانی وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی 53ویں برسی کے موقع پر پھول نچھاور کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا اور بتایاکہ نہرو نے ملک کی ترقی کیلئے نمایاں خدمات انجام دیں اور وہ بچوں سے کافی محبت کرتے تھے، ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے بتایاکہ مرکز کے ذریعہ گؤ کشی پر پابندی سے متعلق لئے گئے فیصلے کی کاپی انہیں موصول نہیں ہوئی ہے۔ کاپی ملنے کے بعد اس معاملے پر غور کیا جائے گا۔وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج اور رکن اسمبلی اشوک پٹن شٹی موجود تھے۔