بی جے پی رکن اسمبلی کا متنازعہ بیان، راہل گاندھی کو راکھی نہیں باندھتی پرینکا گاندھی، مانگے ثبوت
04:17PM Fri 16 Aug, 2019
مدھیہ پردیش سے بی جے پی رکن اسمبلی وشواس سارنگ نے کانگریس لیڈرراہل گاندھی اورپرینکا کو لے کرمتنازعہ بیان دیا ہے۔ بی جے پی رکن اسمبلی نے رکشا بندھن کے موقع پرکہا کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ پرینکا گاندھی کبھی راہل گاندھی کو راکھی باندھتی ہیں۔ اتنا ہی نہیں، رکن اسمبلی نے پرینکا - راہل کی راکھی باندھنے والی تصویرلانے والے کوانعام دینے کا بھی اعلان کردیا۔
نریلا اسمبلی حلقہ سےرکن اسمبلی وشواس سارنگ نےاعلان کیا ہےکہ اگرکوئی راہل گاندھی کی پرینکا گاندھی سے راکھی بندھواتے وقت کی تصویرسامنےلائےگا، تووہ اسے انعام دیں گے۔ دراصل وشوس سارنگ کا یہ بیان رکشا بندھن کے موقع پروزیراعلیٰ کمل ناتھ کے کچھ چنندہ خواتین سے راکھی بندھوانے کے معاملے میں آیا ہے۔ واضح رہے کہ رکشا بندھن کے موقع پرپرینکا گاندھی نے راہل کے ساتھ بچپن کی ایک بے حد پیاری تصویربھی جمعرات کو سوشل میڈیا پرشیئرکی تھی۔
اٹلی کےرسم ورواج مانتے ہیں راہل - پرینکابی جے پی رکن اسمبلی وشواس سارنگ نے مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ پرنشانہ سادھتے ہوئے کہا تھا کہ اٹلی کے رسم ورواج ماننے والے لیڈرجب اقتدارمیں آئیں گے توایسی ہی تصویریں سامنے آئیں گی۔ کانگریس کے لیڈروں کو رکشا بندھن سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، کیونکہ یہ لوگ اٹلی کے رسم ورواج کو مانتے ہیں۔
آپ کو بتادیں کہ مدھیہ پردیش میں جب شیوراج سنگھ چوہان وزیراعلیٰ تھے، تب وزیراعلیٰ ہاوس میں رکشا بندھن کے موقع پربڑے پروگرام کا انعقاد کیا جاتا تھا اورشیوراج خواتین سے راکھی بندھوایا کرتے تھے۔ اسی بات کولے کروشواس سارنگ نے کانگریس حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کی، لیکن راہل گاندھی اورپرینکا گاندھی پرمتنازعہ بیان دے دیا۔