انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر میں سالانہ کھیل مقابلوں کا انعقاد
04:06PM Sun 1 Mar, 2020
بھٹکل: یکم مارچ،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین کے تحت چلنے والے انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر میں کل 29فروری 2020بروز سنیچر 52/ویں سالانہ کھیل مقابلےمنعقد کیے گئے۔
افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی یو اے ای کے گلداری آٹوموبائیلس میں پروڈکٹ انالیسٹ اور انجمن کے الومنی محمد ثاقب تمبوری نے پرچم کشائی کی اور کھیلوں کا آغاز کیا۔ انہوں نے اس موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کھیلوں کے فوائد گنائے اور نظم و ضبط کی اہمیت کو بیان کیا۔
صدارتی خطاب کرتے ہوئے انجمن کے نائب صدر جناب صادق پلور صاحب نے طلبہ کو ایمانداری کے ساتھ کھیلنے کی ترغیب دی اور کھیلوں کے ساتھ ساتھ پڑھائی میں دلچسپی لینے پر زور دیا ۔
ڈائس پرانجمن کے جنرل سکریٹری جناب صدیق اسماعیل ، ایڈیشنل جنرل سکریٹری جناب اسحق شاہ بندری ، فائنانس سکریٹری جناب عبدالعظیم ایس ایم، پرنسپال پروفیسر مشتاق شیخ، اسپورٹس کمیٹی چیرمن پروفیسر ایم ایم جمعدار موجود تھے۔