ڈانڈیلی ہوراٹا سمیتی کے صدر کا ان کے ہی دفتر میں کیا گیا قتل

04:20PM Sat 28 Jul, 2018

بھٹکل: 28 جولائی،2018 (بھٹکلیس نیوز بیورو)ڈانڈیلی ہوراٹا سمیتی کے صدر اجیت نائک کا جمعہ کے روز ان کے ہی دفتر میں قتل کیا گیا ہے۔ اجیت پیشے سے وکیل تھے اور ڈانڈیلی میں بہت سے سماجی کاموں میں پیش پیش رہتے تھے۔ ذرائع کے مطابق شرپسندوں نے اجیت پر دھاری دار ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا جس کے نشانات ان کی گردن اور سینے پر موجود تھے۔ان کے قتل کے پیچھے کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کچھ بھی معلوم نہیں ہوا ہے۔ اس سے قبل اجیت میونسپال کونسل کے صدر اور ڈانڈیلی تعلقہ فورمیشن کمیٹی اور ڈانڈیلی بلاک کانگریس کے بھی صدر رہ چکے ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈانڈیلی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔