بہوجن کرانتی مورچہ کی جانب سے این آرسی، این پی آر اور سی اے اے کے خلاف احتجاجی اجلاس
04:43PM Sun 2 Feb, 2020
بھٹکل: 02 فروری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک میں نئے نئے قوانین کی وجہ سے بڑھ رہے انتشار کے خلاف حکومت کا بھانڈا پھوڑنے کے لیے آج بھٹکل قومی شاہراہ سے متصل میدان میں بہوجن کرانتی مورچہ کی جانب سے احتجاجی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں عوام شریک ہوئے۔
اس موقع پر پچھڑی ذات کے معروف لیڈر وامن مشرام نے عوام الناس سے خطاب کر تے ہوئے ان قوانین اور ای وی ایم وغیرہ پرکھل کر بات کرتے ہوئے موجودہ مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔
اس موقع پر قومی لنگائیت مورچہ کے صدر پونیشوری سوامی اپا، قومی مسلم مورچہ کے صدر مولانا عبدالحمید اظہری ، قومی اصل باشندے شعبہ خواتین کی وشال میشرام ، قومی پسماندہ طبقہ کے قومی صدروکاس پٹیل وغیرہ نے بھی حاضرین سے خطاب کیا۔
ڈائس پر مجلس اصلاح وتنظیم کے صدر ایس ایم سید پرویز، سابق صدر تنظیم جناب قاضیا مزمل صاحب، جنرل سکریٹری مجلس اصلاح و تنظیم جناب عبدالرقیب ایم جے ندوی، جناب امتیاز ادیاور اور دیگر حضرات موجود تھے۔دوپہر تین بجے اس اجلاس کا آغاز ہوا جبکہ عشاء سے قبل یہ اجلاس اختتام کو پہنچا۔