جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے ایک وفد کا پیجاور مٹھ کا دورہ ؛ سوامی جی کے انتقال پر دکھ کا اظہار
04:52PM Wed 15 Jan, 2020
بھٹکل: 15 جنوری،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے اساتذہ اور پیام انسانیت ادارے کے اراکین پر مشتمل ایک وفد نے کل اڈپی میں واقع پیجاور مٹھ کا دورہ کرتے ہوئے حال ہی میں فوت ہونے والے وشویش تیرتھ سوامی جی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مولانا الیاس جاکٹی صاحب نے سوامی جی کی خوبیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کی موت کو ملک کے لیے عظیم خسارہ قرار دیا۔
مولانا الیاس جاکٹی ندوی کی قیادت میں اس وفد میں مہتمم جامعہ مولانا مقبول صاحب کوبٹے ندوی، مولانا شعیب ائیکری ندوی، مولانا سمعان خلیفہ ندوی، مولانا عبدالرزاق خلیفہ ندوی، مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی اور دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر مٹھ انتظامیہ نے وفد کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے اسے ہندو مسلم بھائی چارے کی مثال قرار دی۔