ندوۃ العلماء کے شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب ندوی سنبھلی سڑک حادثہ میں زخمی
10:11AM Mon 8 May, 2017
بھٹکلیس نیوز / 08 مئ، 17
احمد آباد/ (ذرائع) دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنوکے شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب سنبھلی ندوی دامت برکاتہ آج صبح احمد آباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی ہوئے ہیں۔ مولانا کے فرزند جناب الیاس صاحب نے بتایا کہ مولانا محترم لوناوڑہ سے صبح گجرات ائیر پورٹ جارہے تھے کہ راستے میں ان کی کار حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں ان کا بایاں ہاتھ اور پیر فریکچر ہوگیا۔
خیال رہے کہ مولانا محترم ایک ماہ قبل جمعیت الحفاظ بھٹکل کی دعوت پر ان کے پروگرام میں شرکت کے لئے بطور مہمان خصوصی بھٹکل آئے ہوئے تھے۔
ان کے گھر والوں نے مولانا کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست کی ہے۔ اللہ تعالیٰ مولانا محترم کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے اور ان کے سایہ کو ملت اسلامیہ پر تادیر سلامت رکھے۔ آمین