جب کبیر کی مزار پر وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹوپی پہننے سے کیا انکار

01:02PM Thu 28 Jun, 2018

وزیر اعظم نریندر مودی کی مگہر آمد کو لے کر تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے بدھ کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سنت کبیر نگر پہنچے ۔ اس دوران ان کے ٹوپی پہننے سے انکار کرنے کو لے کر سیاسی بازار گرم ہے ۔ تاہم مزار کے متولی اس کو کچھ خاص اہمیت نہیں دے رہے ہیں ۔ دراصل بدھ کو وزیر اعلی یوگی سنت کبیر داس کی مزار پر گئے ۔ یہاں مزار پر پہنچے وزیراعلی سے مزار کے متولی نے ٹوپی لگانے کی گزارش کی ۔ اس دوران وزیر اعلی یوگی نے اسے منع کردیا ۔ حالانکہ انہوں نے ٹوپی ہاتھ میں ضرور لی ، لیکن کچھ دیر بعد اسے متولی کو واپس لوٹا دی ۔ ادھر وزیر اعلی یوگی کے ٹوپی نہیں پہننے پر بیان بازی شروع ہوگئی ہے ۔ تاہم متولی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی مزار پر آئے اور ماتھا ٹیکا ۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعلی کو ٹوپی پیش کی  جس پر وزیر اعلی نے کہا کہ ہم ٹوپی نہیں لگاتے ہیں ۔ حالانکہ وزیر اعلی نے ٹوپی لے لی، مگر اس کے بعد ہمیں واپس کردی ۔