نئے سال پر عام آدمی کو جھٹکا! اتنے روپئے مہنگا ہوا رسوئی گیس سلینڈر
02:58PM Wed 1 Jan, 2020
نئی دہلی۔ نئے سال میں آپ کی جیب پر بھاری پڑے گی گیس سلینڈر کی قیمت۔ یکم جنوری 2020 سے رسوئی سلینڈر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ مسلسل چوتھے مہینے رسوئی گیس کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جس سے عام آدمی کو جھٹکا لگا ہے۔ ملک کے بڑے شہروں میں بغیر سبسڈی والا گیس سلینڈر تقریبا 19 روپئے مہنگا ہوا ہے۔
ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، قومی دارالحکومت میں جنوری میں بغیر سبسڈی والا 14.2 کلو گرام کا رسوئی گیس سلنڈر اب 714 روپئے میں ملے گا۔ گذشتہ دسمبر میں اس کی قیمت 695 روپئے تھی۔ کولکتہ میں اس کی قیمت میں 21.50 روپئے، ممبئی میں 19.50 روپئے اور چنئی میں 20 روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔
اب سلینڈر کے لئے دینے ہوں گے اتنے پیسے
دلی میں آج سے 14.2 کلو کے بغیر سبسڈی والے سلینڈر کے لئے آپ کو 714 روپئے دینے ہوں گے۔ کولکاتہ میں اس کی قیمت 747 روپئے ہے۔ وہیں، ممبئی اور چنئی میں 14.2 کلو کے بغیر سبسڈی والے سلینڈر کی قیمت بالترتیب 684.50 اور 734.00 روپئے ہے۔ وہیں، 19 کلو گرام سلینڈر کی قیمت دہلی میں 1241 روپئے ہو گئی ہے۔ کولکاتہ میں 1308 روپئے، ممبئی میں 1190 روپئے اور چنئی میں اس کی قیمت 1363 روپئے ہو گئی ہے۔