امیدواروں کا انتخاب کرنے دیوے گوڈا نے پارٹی لیڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

03:47PM Sat 15 Jul, 2017

بنگلور( بھٹکلی نیوز):۔ سابق وزیر اعظم اور جے ڈی ایس کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڈا نے کہا کہ اگلے ماہ امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی اور اس فہرست میں صرف چند اسمبلی حلقوں کے نام شامل ہوں گے۔انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کے لیڈروں اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کاانتخاب کرنے اور فہرست تیار کرنے کے لئے طلب کردہ ایک اجلاس کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ ریاست کہ جملہ224 اسمبلی حلقوں کے لئے امیدواروں کا انتخاب کرنا اور فہرست تیار کرنا بہت مشکل کا کام ہے۔اس لئے پہلے مرحلہ صرف 100 اسمبلی حلقوں کے لئے امیدواروں کا انتخاب کرکے فہرست تیار کی جائے گی اور فہرست کو اجاگر نہیں کی جائے گی۔ کیونکہ فہرست جاری کرنے سے اختلافات اور رسہ کشی پیدا ہوسکتی ہے۔اس لئے تمام باتوں کا جائزہ لینے کے بعد فہرست کوتاخیر سے جاری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں دیگر پارٹیوں کے کئی لیڈرس شال ہورہے ہیں اور آنے والے دنوں میں اس کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے اور ان لیڈروں کی پوزیشن اور مقبولیت کو دیکھ کر انہیں بھی ٹکٹ دینا پڑسکتا ہے ۔پارٹی نے تما م اسمبلی حلقوں کے لئے لیڈروں اور یوتھ سطح کے کارکن کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد ہی امیدواروں کی فہرست تیارکی جارہی ہے۔ بعض اوقات پر انتخاب شدہ امیدواروں سے بھی اگر دیگر لیڈرس مضبوط ہوں تو انہیں ٹکٹ دیا جاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ انکے انتخاب کے لئے مخالفت ہوسکتی ہے ۔دیوے گوڈا نے کہا کہ ان کے خاندان سے کتنے اراکین انتخابات لڑیں گے اس معاملہ میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ کمارسوامی اور ریونا ضرور انتخابات لڑیں گے ۔مگر ان کی بہوانیتا کمار سوامی اور بھوانی اور پوتا پراجول کمار انتخابات لڑنے کے بارے میں قطعی جانکاری نہیں ہے اگر کہوں تو بھی کوئی مطلب نہیں ہوگا اور خاندن کے پانچ افراد انتخابات لڑا تو یہ الزام لگا کہ یہ پارٹی خاندان کی پارٹی ہے۔