والدین لڑکوں اور لڑکیوں میں امتیاز نہ برتیں دونوں کے ساتھ یکساں برتاؤ کریں

02:58PM Wed 22 Mar, 2017

غوث الوریٰ ایجوکیشنل وچارٹیبل ٹرسٹ اجلاس سے انسانی حقوق کمیشن کی چیرپر سن کا خطاب بنگلور(بھٹکلیس نیوز) ہندوستان میں مرد اور عورت کیلئے یکساں حقوق دےئے گئے ہیں کسی قسم کا بھید بھاؤ نہیں ہے اور ہمیں لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان یکساں برتاؤ کرنا چاہئے تعلیم دلانے کے سلسلے میں بھی لڑکیوں کے ساتھ کسی قسم کا امتیازنہ برتا جائے لڑکیوں کو بھی اچھی تعلیم سے آراستہ کریں تا کہ وہ اپنے قدم پر کھڑی ہو سکیں یہ باتیں کل غوث الوریٰ ایجوکیشنل وچارٹیبل ٹرسٹ بنگلور کی جانب سے عرفان شادی محل مسلم کالونی میں منعقدہ دوسرے سالانہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انسانی حقو ق کمیشن کی چیرپرسن شریمتی میرا سکسینہ آئی اے ایس نے کہا کہ لڑکیوں کی کم عمر ی میں شادی نہ کریں اس سے نہ صرف ان کی صحت پراثر پڑتا ہے بلکہ سماج میں بھی ان کے ساتھ ناا نصافی سمجھی جائے گی ۔اکثر والدین اپنی بچیوں کو جلداز جلد شادی کرکے اپنے فرض سے سکبدوش ہوجا نا چاہتی ہیں یہ اچھی بات نہیں ہے لڑکیوں کے ساتھ آج کل جہیز کے نام پر بھی ہراساں کیا جاتا ہے ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنی چاہئے والدین خاموش رہ کر اپنے بچوں کے ساتھ مزید ظلم نہ ہونے دیں انسانی حقوق کمیشن کسی بھی طرح کی نا انصافیوں کی روک تھام کیلئے ہر طرح کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہے ہوسکے تو اس ہیلپ لائن پر شکایتں درج کراسکتے ہیں: FREE HELP LINE NO : 180042523333 شریمتی سکسینہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں میں اکثر بچے تعلیم حاصل نہیں کرتے جبکہ حکومت کی جانب سے تعلیم حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن سہولتدی جارہی ہے تعلیم نہ ہونے کے سبب اکثر بچے آوارہ گردی کرتے ہیں اسی لئے پولیس چوری وغیرہ معاملات میں اکثر مسلمان بچوں کو گرفتار کرکے لے جاتی ہے ان کو ہراساں کرتی ہے پوچھ تاچھ کے نام پر انہیں زودوکوب کیاجاتا ہے اگر غیر قانونی طور پر کسی کو گرفتار کر کے لے جایا جاتا ہے اس تعلق سے بھی انسانی حقوق کمیشن میں شکایت درج کرائی جاسکتی ہیں محترمہ نے انسانی حقوق کمیشن سے کیا کیا سہولیات ہیں اس کا تفصیلی خاکہ پیش کیا کثیر تعداد میں کلیتہ البنات ام الخیر فاطمہ کی طالبات اور محلے کی خواتین موجود تھیں اس پروگرام کا آغاز قرات ونعت شریف سے ہوا ایوب احمد سماجی کارکن اور ان کے ساتھیوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنا نے میں بڑا اہم رول ادا کیا جلسے کی صدارت ٹرسٹ کے بانی صدر حضرت صوفی باشاہ صاحب چشتی القادری نے کی ادارے کے ذمہ داروں نے خیر مقدم کرتے ہوئے جلسے کی غرض وغایت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ مدرسہ کلیتہ اللبنات جہاں پر لڑکیوں کیلئے تعلیم کے ساتھ رہائش کا بھی انتظام ہے بغیر کسی چندے کے چلایا جارہا ہے اور کرایہ کی بلڈنگ میں مدرسہ چل رہا ہے جہاں پر کمپیوٹر اور ٹیلرنگ کی بھی ٹر یننگ دی جاتی ہے شریمتی پدمایس کے نے جلسے کی نطامت کی مقامی کونسلروں کے علاوہ سماجی کارکنان ،مدرسہ کی پر نسپال صاحبہ کو ادارے کی جانب سے مومنٹو اور گلدستے پیش کئے بعد نماز مغرب خواجہ کی چھٹی کا پروگرام رہا جس میں مدرسہ کی طالبات اور معلمات نے نعت،ومنقبت سنائے صلواۃ وسلام کے بعد ضیافت کابھی انتطام رہا۔