نیو شمس اسکول میں اروکیہ دودھ کمپنی کی طرف سے میڈیکل چیک اپ کیمپ کا انعقاد

04:09PM Wed 9 Nov, 2016

بھٹکلیس نیوز / 09 نومبر، 16 بھٹکل / (نامہ نگار) اروکیہ دودھ کمپنی کی طرف سے آج سید علی کیمپس میں واقع نیو شمس اسکول کے طلبہ کے لئے ایک ہیلتھ چیک اپ کیمپ منعقد کیا گیا ،جس میں قریب 550/طلبہ کی طبی جانچ کی گئی۔ اس موقع پر بھٹکل کے مشہور و معروف ڈاکٹر آر وی صراف نے طلبہ کی بہترین طریقہ پر جانچ کی اور انہیں ضروری مشورے دئے۔ اس موقع پر اروکیہ کی طرف سے طلبہ کو ٹفن باکس بھی تحفہ میں دیا گیا۔ اس موقع پر سکریٹری شمس اسکول بورڈ جناب طلحہ سدی باپا صاحب، ہیڈ ماسٹر جانب محمد رضا مانوی صاھب، پرنسپال محترمہ فہمیدہ صاحبہ اور دیگر عملہ موجود تھا۔