رہائشی اسکولوں کے پرنسپال کے امیدواروں کے دستاویزات کا جائزہ
12:48PM Sun 2 Apr, 2017
بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)کے پی ایس سی کی جانب سے 24اگست 2016کے نوٹی فکیشن کے تحت محکمۂ مچھلی پالن ، محکمۂ بہبودئ خواتین واطفال، محکمۂ پولیس ، سلم کلیئرنس بورڈ، کرناٹک ہاؤزنگ بورڈ، محکمۂ زراعت ،اقلیتی ڈائرکٹوریٹ کے ذریعہ مرارجی دیسائی رہائشی اسکولوں کے پرنسپلس (اردو) کے اہل امیدواروں کے دستاویزات کا جائزہ 13 اپریل کو صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر دو بجے تک لیا جائے گا۔ اہل امیدواروں کی فہرست کمیشن کے ویب سائٹ "http://kpsc.kar.nic.in"پر جاری کردی گئی ہے۔ امیدوار 3؍ اپریل کے بعد ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، اگر ڈاؤن لوڈنگ میں کوئی ٹیکنیکی خامی پیش آئے تو ہیلپ لائن نمبر7337830894پر رابطہ کریں۔