سعودی عرب میں عازمین حج کو 'ہائی ٹیک ہیلپ' دینے کے لئے 'حج ہیکاتھون' کا انعقاد
01:00PM Mon 6 Aug, 2018
Share:
سعودی عرب میں حج کے لئے عازمین حج کی آمد جاری ہے۔ اس بار حکومت نے حاجیوں کی حفاظت اور مدد کے لئے خصوصی تیاریاں کی ہیں، تاکہ انہیں کسی طرح کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اسی ضمن میں سالانہ حج سفر سے ایک مہینے پہلے ہی جدہ شہر میں 'حج ہیکاتھون' کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے کمپیوٹر پروگرامنگ کے ماہرین اور خصوصی طور پر خواتین بھی شامل ہوئیں۔
اس ہیکاتھون میں سعودی فیڈریشن فارسائبر سیکورٹی اور پروگرامنگ ٹیم کے فاتحین کا اعلان کیا گیا۔ اس میں پانچ سعودی خواتین کی ٹیم ’ ترجمان‘ کو پہلا انعام دیا گیا "۔ اس ٹیم نے ایک ایسا ایپلی کیشن تیار کیا ہے جو دنیا بھر کے عازمین حج کے لئے مختلف زبانوں میں سڑک کی سمت سگنل اور ٹریفک کے قوانین کا ترجمہ کرتا ہے۔
اس بار تقریبا دو ملین (تقریبا 20 لاکھ) عازمین کے مکہ پہنچنے کی امید ہے۔ ایسے میں ان کی حفاظت اور ان کی مدد کے لئے حکومت ٹیکنالوجی کا بھی سہارا لینے جا رہی ہے۔
حج ہیکاتھون میں دوسرا انعام پانے والی ٹیم نے ایک 'حج والیٹ' کے لئے ایک ایپ تیار کیا تھا۔ اس اپلی کیشن کے ذریعہ، 'حج والیٹ' سے خریداری اور ٹرانزیکشن آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔
بتا دیں کہ تین روزہ 'حج ہیکاتھون' کو 1 اگست سے تین اگست تک جدہ میں منعقد کیا گیا تھا، جس میں 100 سے زائد ملکوں کے سعودی خواتین کے ساتھ ساتھ سافٹ وئیر ڈیولپرس نے اپنی موجودگی درج کرائی۔