’وایو‘ کی سمت تبدیل، گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ختم، خطرہ پھر بھی برقرار

04:43PM Thu 13 Jun, 2019

بحیرہ عرب میں اٹھے طوفان ’وایو‘ نے اپنی سمت بدل دی ہے اور اب یہ خلیجی ملک عمان کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے اس کے گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان نہیں ہے۔ اس کے گجرات ساحل کے قریب سے گزرنے سے بھاری بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں نقصان کا بڑا خطرہ ٹل گیا ہے۔ تاہم طوفان کی وجہ سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور اس سے ہونے والے نقصان کا خطرہ ابھی برقرار ہے۔
تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ جب گجرات کے ویراول سمندر سے تقریباً 150 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا تب ہی اس کی سمت بدل گئی اور یہ شمال مغرب کی طرف یعنی عمانی سمندر کی طرف بڑھنے لگا ہے۔ آج صبح یہ ویراول سے 110 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔
تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
 اگلے 24 گجرات کے لئے اہم ہو سکتے ہیں۔ ساحلی علاقوں میں ابھی تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور بارش ہو رہی ہے۔ دریں اثنا سمندر بھی خطر ناک صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ ریاست میں حفاظت کے انتظامات میں مصروف این ڈی آر ایف کے ڈی جی ایس این پردھان نے کہا کہ راحت اور بچاؤ کی ٹیمیں پوری طرح مستعد ہیں اور اگلے 24 گھنٹے اہم ہیں۔ ساحلی علاقوں میں ابھی تک الرٹ جاری ہے اور صوبہ بھر میں 52 سے زیادہ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات ہیں۔
تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
’یو این آئی ان پٹ کے ساتھ‘