عمان سے مینگلور آنے والی چارٹرڈ فلائٹ اگلی تاریخ کے لیے ملتوی
04:13PM Mon 22 Jun, 2020
بھٹکل: 22 جون،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) عمان سے مینگلور کے لیے آج رات اڑان بھرنے والی خصوصی چارٹرڈ فلائٹ اگلی تاریخ کے لیے ملتوی کی گئی ہے۔
انڈین سوشیل کلب کی اطلاع کے مطابق بھٹکل سمیت کرناٹک کے مختلف علاقوں کے افراد کو لے کر عمان سے اڑان بھرنے والی یہ پرواز 24 جون کی صبح عمان سے نکلے گی۔ تفصیلات کے مطابق کرناٹک کے مینگلور میں چارٹرڈ فلائٹ کی آمد زیادہ ہونے کی وجہ سے کورنٹائن کیے جانے میں دشواری پیش آرہی ہے اسی وجہ سے فلائٹ کی تاریخ کو ملتوی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس میں بھٹکل کے 24 افراد بھی آنے والے تھے۔