حج کا سفر: جب فریضہ حج کی ادائیگی کا موقع پر ملنے پر ارجنٹائن کے رکن پارلیمنٹ کی آنکھوں سے چھلک پڑے آنسو

02:03PM Mon 28 Aug, 2017

مکہ : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے خرچ پر رواں برس فریضہ حج ادا کرنے کے لیے مکہ مکرمہ پہنچنے والے ارجنٹائن کے عازمِ حج نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطاق ارجنٹائن کے ممبر پارلیمنٹ روبن خطیب کا کہنا ہے کہ وہ امید کرتے تھے کہ ایک روز فریضہ حج کی ادائیگی ضرور کریں گے۔ روبن نے بتایا کہ جب ارجنٹائن میں اسلامی مرکز کے سربراہ نے ان کو فون پر مطلع کیا کہ انہیں رواں سال شاہ سلمان کے خرچ پر حج کی ادائیگی کا موقع دیا جا رہا ہے تو خوشی کے مارے ان کے آنسو نکل آئے۔روبن خطیب کے مطابق جنوبی امریکا کے ممالک میں اپنے دین (اسلام) کی حفاظت کرنا ایک دشوار امر ہے۔