بھٹکل میں دو دن سے موسلا دھار بارش جاری؛ عام زندگی متاثر

02:31PM Sat 31 Aug, 2019

بھٹکل: 31 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل گزشتہ دو دنوں سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہر کی عام زندگی کافی متاثر ہورہی ہے۔ جمعرات کی شب سے شروع ہوئی بارش آج سنیچر کی شام تک وقفہ وقفہ سے گر رہی ہے اور آبر آلود مطلع کو دیکھتے ہوئے مزید بارش کے امکانات ہیں۔ اس مسلسل بارش کی وجہ سے شہر کی شاہراہ پانی سے لبالب بھر گئی ہے جس سے ٹرافک نظام متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو آمد ورفت میں بھی تکلیف ہورہی ہے۔