کار کا ہارن بجانے پر دوگروپ آمنے سامنے۲ہلاک ۲۵ زخمی
03:20PM Thu 19 Jan, 2017
سہارنپور۔(بھٹکلیس نیوز) گنگوہ کوتوالی کے تحت اہم گاؤں لکھنوتی میں آج دوپہر کے وقت کار کاہارن بجنے سے شہزاد کی بھینس اچانک گھبراکر دوڑ پڑی تو بھینس کے مالک شہزاد نے کار سوارواسد قریشی کو گھوکر کہاکہ جلدی مت کر بھینس گھبرا رہی ہے اسی کہاسنی کو لیکر لکھنوتی کوتوالی گنگوہ کے رہنے والے بھینس کے مالک شہزاد اور کار سوارواسد قریشی کے بیچ تکرار اس قدر بڑھی کہ دونوں افراد کے اہل کھانہ بھی میدان میں آگئے اور تیس منٹ تک دونو جانب سے پہلے پتھراؤ پھر لاٹھی ڈنڈے چلیبعد ازاں کچھ لوگوں نے رنجش کے چلتے فائدہ اٹھاکر آمنے سامنے سے فائرنگ شروع کردی فائرنگ اور لاٹھیوں سے دودرجنافراد مجروح ہوئے ہیں جبکہ موقع پر فائر نگ سے مجروح ہونے والے نوجوانبھورا عرف توفیق قریشی دوسرے گروپ سے سونو دلد شفیق احمد کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ہے اے ایس پی سریندر کمار اور کوتوال وندھیاچل تواری بھاری فورس کے ساتھ گاؤں لکھنوتی میں ڈارا ڈالے ہوئے ہیں گاؤں کو چاروں جانب سے سیل کردیاگیاہے اور ہر جانب پی اے سی کے جوانوں نے گھیرا بندی کر رکھی ہے ۔ قابل ذکر ہے جب پہلی باربھینس کے مالک شہزاد اور کار سوارواسد قریشی کے بیچ تکرار ہوئی تو پولیس نے دونو کو سمجھاکر گھر بھیج دیا مگر کچھ دیر بعد دونوں گروپ پھر سے آمنے سامنے آگئے اور پتھراؤ شروع کر دیاگیا اس بار بھی پولیس نے دونو گروپ کے لوگوں کو سمجھایا اور واپس بھیج دیا اور زخمیوں کو پی ایچ سی بھیج دیاگیا اسپتال کے باہر پھر سے دونو گروپ تیسری مرتبہ جوش میں آگئے اور پولیس کے سامنے ہی دونوں جانب سے زبردست فائرنگ ہوئی نتیجہ کے طور پر دونوں گروپ سے ایک ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی جبکہ دودرجن کے قریب افراد ذخمی ہوکر مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں دونو مہلوکین کا پوسٹ مارٹم ضلع اسپتال کی ٹیم کر رہی ہے کلکٹر اور ایس ایس پی بھی اپنے لشکر کے ساتھ گاؤں کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کرچکے ہیں کلکٹر شفقت کمال اور ایس ایس پی بھارت سنگھ یادو نے دنگے کے ذمہ داروں پر نیشنل سیکیورٹی ایکٹ لگانے اور سخت ایکشن لینے کی ذمہ داری اے ایس پی سریندر کمار کو سونپی ہے۔