ممبئی ایئر پورٹ کے پاس نظر آیا مشتبہ ڈرون ، سیکورٹی ایجنسیاں چوکس

03:50AM Wed 19 Oct, 2016

ممبئی : ممبئی ایئر پورٹ کے پاس آج شام ایک ڈرون طیار نظر آیا ۔ یہ ڈرون انڈگو فلائٹ کے پائلٹ نے دیکھا ۔  پائلٹ نے اس کی اطلاع فورا کنٹرول روم کو دی ۔ اس کے بعد پورے علاقہ میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ دہلی سے ممبئی جا رہی انڈگو پرواز ای 6755 کے پائلٹ نے ممبئی میں ڈومیسٹك ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران کرلا کے پاس یہ مشتبہ ڈرون دیکھا ۔ انہوں نے فورا اس کی اطلاع کنٹرول روم کو دی ۔ وہاں سے یہ معلومات اے ٹی ایس کو دی گئی ۔ مشتبہ ڈرون کی تلاش جاری ہے ۔ اس کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں کو کرلا کے پاس مشتبہ ڈرون دیکھے جانے کی معلومات دیدی گئی ۔