سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خاتون بینک چیئرمین تعینات
04:32PM Fri 5 Oct, 2018
ریاض: سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون بینک چیئرمین کے عہدے پر تعینات کی گئی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق 63سالہ سعودی خاتون لبنٰی العلیان سعودی برطانوی بینک کی چیئرمین بنائی گئی ہیں۔ وہ اس سے قبل سعودی ہالینڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن تھیں۔
واضح رہے کہ لبنٰی العلیان 40 کمپنیوں پر مشتمل العلیان فائننس کی سی ای او بھی رہی ہیں۔