امرتسربم دھماکہ: نرنکاری بھون میں دھماکہ کے بعد بٹھنڈا میں ہتھیارکے ساتھ دومشکوک افراد گرفتار، زندہ کارتوس بھی برآمد

01:24PM Sun 18 Nov, 2018

امرتسرمیں نرنکاری بھون میں بم دھماکے کے بعد پنجاب پولیس نے دومشتبہ افراد کو مشکوک ہتھیاروں کے ساتھ گرفتارکیا ہے۔ پولیس بھٹنڈا کے سنگت منڈی قصبے پرگشت کررہی تھی، تبھی دو نوجوانوں کی جانچ کی۔ ان کے پاس سے ہتھیاربرآمد ہوا ہے۔ پولیس دونوں مشتبہ افراد سے حملے سے متعلق جانکاری حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ سنگت منڈی پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک پستول اورتین زندہ کارتوس برآمد کیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک اس سلسلے میں کوئی ۔
 واضح رہے کہ پنجاب کے امرتسرمیں نرنکاری سماگم میں اتوارکو دھماکہ دیا۔ اس میں تین لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ 22 سے زیادہ لوگ زخمی بتائے جارہے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق بائیک سواردولڑکوں کوسماگم میں گرینیڈ پھینک کربھاگتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس دھماکے کے بعد پورے ملک میں نرنکاری آشرموں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ساتھ ہی پنجاب کے تمام مذہبی مقامات پربھی سیکورٹی کے پختہ انتظامات کردیئے گئے ہیں۔