سرکای اسکیمیں عوام کی بہتری اور بہبودگی کی ضامن ۔ محمدشفقت کمال
01:48PM Tue 3 Jan, 2017
سہارنپور۔(بھٹکلیس نیوز) ضلع میں ریاستی سرکار کے ذریعہ گزشتہ ۵۶ ماہ میں کرائے گئے ترقیاتی کاموں کی تشہیر کے موقع پر اپنے اہم اور مختصر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پنچایت بھون کے وسیع ہال میں جمع غفیر کو خطاب کرتے ہوئے سنجیدہ حکمت عملی کے حامل سینئر آئی اے ایس افسر حاجی محمد شفقت کمال نے کہاکہ ہر چھوٹی اور بڑی سرکار کی فلاحی اور عوامی مفاد کے لئے لمبے عرصہ سے جاری سبھی اسکیموں سے ضلع کے عوام کو فیض یاب ہونا چاہئے۔ سینئر آئی اے ایس افسر حاجی محمد شفقت کمال نے کہاکہ ہم سب ساجھا وراثت کے علمبردار ہیں ہم سبھی کو آپس میں مل جل کر ہی رہنا ہوگا آپنے کہاکہ ہمارا بھائی چارہ ہی ملک اور قوم کی ہر محاذ پر کامیابی کا ضامن ہے ہر مذہب اور اسکے رہبروں نے انسان بننے کی ترغیب دی ہے بس ہمکو سب سے پہلے انسان بننا ہوگا تبھی ہم اور ہماری نسلیں بلندیوں کو چھو سکتی ہیں مذہب نہی سکھاتا آپس میں بیر رکھنا! قابل کلکٹر نے پنچایت ہال میں غلاظت اور میلا ڈھونے کی روایت کو گزری بات بتاتے ہوئے کہاکہ مرکز اور ریاستی سرکار میلا ڈھونے کی روایت بند کر چکی ہے اور اب گندگی بھگاؤ مہم بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے کلکٹر نے بتایاکہ گاؤں وغیرہ کے علاقوں میں کھلے میں رفع حاجت بھی اب بیتی بات ہے اب سرکار نے گاؤں درگاؤں بیت الخلاؤں کی تعمیر کرادی ہے اب آپ سبھی بیت الخلاء کاہی استعمال کریں اور آپ سبھی اپنی عادت بدلیں آپنے کہاکہ سرکار نے گاؤں در گاؤں ہزاروں بیت الخلاء کی تعمیر اسی مقصد سے کرائی ہے کہ اب ہمارے گاؤں کے لوگ خد کو بدلیں اور سرکا ری سہولیات سے فیض حاصل کرتے ہوئے کھلے میں رفع حاجت سے خد بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں آپنے کہا کہ گھر اور گھر کے باہر صفائی مشن کی کامیابی کیلئے عوام میںآپسی اتفاق اور بے لوث خدمت خلق کا جذبہ بیحد اہمیت کا حامل ہے۔
صفائی مشن میں ہم سبھی کی حصہ داری بہت اہمیت رکھتی ہے اس لئے سرکاری گائیڈ لائن پر چلکر خد بھی سنوریں اور اپنے اپنے گاؤں کی تصویر کو بھی بدلیں تاکہ صفائی مشن اوربہتر طرز زندگی پر چلکر ہمارا نام بھی مہذب شہریوں کے رہن سہن کے ساتھ جڑجائے اور ہمارے گاؤں بھی شہروں کا مقابلہ کر سکیں؟ قابل کلکٹر ایم شفقت کمال نے کہاکہ بھارت سرکار، یوپی سرکار اور ڈبلو ایس ایس سی سی کے باہمی تعاون سے ہم صفائی مشن پر تبھی فتح حاصل کر سکتے ہیں کہ جب ہم صفائی کیلئے اپنے آپ کوہر دم اپڈیٹ رکھیں اور آپسی تال میل کو بنائے رکھیں تاکہ ہمارے قصبہ، گاؤں، دیہات اور شہری علاقہ صاف ستھرے بنے رہیں اور ایک صحت مند سماج کی بنیادجو ہمارے اکابرین نے رکھی ہے وہ مزید مظبوط ہوسکے؟کلکٹر ایم شفقت کمال نے کہاکہ بھارت سرکار، یوپی سرکار اورڈبلو ایس ایس سی سی کے باہمی تعاون سے صفائی مشن لگاتار کامیابی کی منزلیں طے کرتے ہوئے آگے بڑھ رہاہے بس ضرورت ہیکہ ہم مزید سرگرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اجتماعی طور پر اپنے آس پاس کی گندگی خد دور کریں اور گندگی کو پھیلنے سے بھی روکیں تاکہ ہمارا سماج ایک تندرست سماج کہلانے لائق بن جائے کلکٹر ایم شفقت کمال نے کہاکہ بھارت سرکار اوریوپی سرکار
نے جہاں سرپر میلہ اٹھانیکی روایت کو ختم کیا اسی طرح سرکار کھلے میں بیت الخلاء کی پرانی روایت کو ختم کرتے ہوئے گاؤں در گاؤں صفائی چاہتی ہے