بھٹکل رابطہ سوسائٹی کے زیر اہتمام تعلیمی ایوارڈ کا انعقاد
12:19PM Sun 25 Aug, 2013
بھٹکل رابطہ سوسائٹی کے زیر اہتمام تعلیمی ایوارڈ کا انعقاد
بھٹکلیس نیوز / 24 اگست، 13
بھٹکل (رضوان گنگاولی) کل بروز جمعہ بعد نماز عصر انجمن میدان میں رابطہ سوسائٹی کا تعلیمی ایوارڈ منعقد کیا گیا ۔ رابطہ سوسائٹی کے جنرل سکریٹری جناب محمد غوث خلیفہ نے رابطہ سوسائٹی کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے رابطہ سوسائٹی کے زیر اہتمام چل رہی سرگرمیوں کا خلاصہ کیا ۔ اس موقع پر جناب غوث خلیفہ صاحب نے کہا کہ رابطہ سوسائٹی کا اہم مقصد ہماری نسلوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھانا ہے ۔ موصوف نے اس موقع پر والدین سے درخواست کی کہ وہ بھی اس سلسلہ میں ہمارا تعاون کریں اور اپنے بچوں پر اچھی طرح سے نگرانی رکھیں اس سلسلہ میں اساتذہ سے ملاقات کریں اور اپنے بچوں کی تعلیمی پوزیشن معلوم کیا کریں ۔ اس موقع پر جناب غوث خلیفہ صاحب نے اس بات کا بھی خلاصہ کیا کہ اس سلسلہ میں رابطہ سوسائٹی بہت جلد کیرئیر گائیڈینس کلاسس بھی شروع کرنے والی ہے ۔ جناب غوث خلیفہ صاحب نے رابطہ سوسائٹی کی جانب سے ٹیمپو سروس کے سلسلہ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ بہت جلد دو ٹیمپو کا اضافہ کرنے جا رہی ہے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے مولانا شکیل قاسمی صاحب نے اپنے تأثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی جانب سے( RTI) کے نام سے جو قانون عائد کیا گیا ہے وہ آپ کو یہ حکم دیتا ہے کہ تعلیم کو حاصل کیا جائے لیکن اسلام نے تعلیم کو حق نہیں بلکہ فرض کا درجہ دیا ہے ۔ موصوف مولانا نے حدیث کا مفہوم بیان کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمان مرد و خواتین پر علم کا حاصل کرنا فرض ہے ۔ مولانا نے کہا کہ اس حدیث سے ہمیں یہ پتہ چلتا ہے کہ ہم پر علم حاصل کرنا فرض ہے اور اس میں کوئی چھوٹ نہیں کیونکہ ہمیں اسکے تعلق اللہ تعالی کو آخرت میں جواب دینا ہوگا ۔ موصوف مولانا قاسمی صاحب نے مزید اپنے خطاب میں کہا کہ جو قوانین آج دنیا کے حکمراں عائد کرنا چاہ رہے ہیں یا کرچکے ہے ان سب کی تعلیمات ہمیں 1400 سال قبل ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے دے دیں ہیں ۔ موصوف مولانا نے اس موقع پر غزوہ بدر کا واقعہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ غزوہ بدر کا واقعہ اسلام کے معروف واقعہ میں سے ہے ایک ہے جس جنگ میں اللہ تعالی نے مسلمانوں کو کافروں پر فتح نصیب فرمائی تھی ۔ اس جنگ میں جو قیدی تھے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا کہ تم دس افراد کو علم سکھاﺅ تو تم کو آزاد کیا جائے گا۔ اس واقعہ سے ہمیں اسلام میں علم کی اہمیت معلوم ہوتی ہے کہ علم اگرچہ تم کو اپنے دشمن سے بھی سیکھنا پڑے تو اُس علم کو حاصل کرلو۔ مولانا قاسمی صاحب نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ علم سے مراد دینی و عصری علوم ہے ۔ جس طرح نماز کے لئے بہت ساری دعاﺅں کی ضرورت ہے اسی طرح مسجد کی تعمیر کے لئے انجینئر کی ضروت ہے اورجب ہم بیمار پڑھ جائیں تو ڈاکٹر کی ضرورت ہے ۔ اسی لئے ہمیں ضرورت ہے کہ ہماری نسلوں کو علم کے میدان میں آگے بڑھائیں ۔ مولانا قاسمی صاحب نے اس موقع پر ملک کی مختلف ریاستوں میں ملسم انتظامیہ کے تحت قائم تعلیمی اداروں کو سراہا ۔ موصوف مولانا نے اس موقع پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی جانب سے چل رہے مختلف تعلیمی اداروں کے انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے میدان میں شہر بھٹکل بہت پہلے سے ہی فکر مند ہے اور اس کے لئے جد و جہد میں ہے ۔ موصوف نے رابطہ سوسائٹی بھٹکل کو مبارک باد پیش کرتے ہوے کہا کہ رابطہ اس شہر میں تعلیمی میدان میں اپنے سرگرمیاں انجام دیں رہے ہیں ۔ مولانا نے مسلمانوں کی تعلیمی پستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے آج تعلیم کے میدان میں بہت کم آگے بڑھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔ سچر کمیٹی رپورٹ کے مطابق ہریجن و دلت اپنی تعلیم کے شروعات میں ایک لاکھ کی تعداد میں ہوتے ہیں اور گریجویٹ بنتے بنتے 438 /بچے رہ جاتے ہیں لیکن اگر مسلمانوں میں یہ تناسب دیکھا جائے تو صرف 37/ بچے ہی کامیابی سے گریجویٹ کر پاتے ہیں ۔ یہ ہماری تعلیمی شعر کی کمی کی علامت ہے ۔
رابطہ کے اس اجلاس میں سابق جنرل سکریٹری جناب محمد صلاح الدین کوبٹے صاحب کی خدمات کے صلہ میں ان کی تہنیت کی گئی ۔
رابطہ تعلیمی ایوارڈ پانے والے طلبہ و طالبات کے نام کچھ اس طرح سے ہیں ۔ فرحین دلکش بنت امین معلم ، رابعہ بنت عبدالرزاق رکن الدین ، راسخہ تنزیل بنت مولانا زبیر رکن الدین ، فاطمہ صفا بنت اشرف رکن الدین ، محمد شریف ابن محمد اقبال قاضیا ، ثوبیا بنت محمد جلیل محتشم ، وجئے کمار نیرویر کر ، فاطمہ رونق بنت محسن صدیقہ ، شفانہ بانو بنت احمد عرفان ملا ، عائشہ زیبا بنت ایس ایم انصار ، مولوی عبدالقادر ابن محمد میراں ایس ، بی بی ناظمہ بنت محمد ابراہیم کمشے ، مادیہ ترنم بنت محمد کفایت اللہ ملا ، محمد میراں ابن عبدالباسط دامدا فقیہ ، بلال ابن فیروز احمد شاہ بندری ، محمد نیف ابن محمد سلمان دامودی ، فاطمہ یسریٰ بنت ارشاد محتشم ، سمعان جوکاکو ابن عبدالقیوم جوکاکو ۔
اس کے علاوہ تین خصوصی انعامات دیئے گئے طلبہ کے نام یہ ہیں ۔ ڈاکٹر حسن عمران ابن عثمان محتشم ، مولوی محمد سالک برماور ندوی ، ناصف احمد ابن محمد محی الدین صدیق ۔ اس سال عثمان حسن میموریل رولنگ شیلڈ انجمن گرلز ہائی اسکول نے حاصل کی ۔
۔