رافیل طیارہ سودا: مودی حکومت نے قیمتوں کی تفصیلات سے متعلق حلف نامہ سپریم کورٹ میں داخل کیا

01:36PM Mon 12 Nov, 2018

مرکزی حکومت نے رافیل جنگی طیارے کی قیمتوں کی تفصیلی معلومات سے متعلق حلف نامہ پیر کے روز سپریم کورٹ میں داخل کردیا۔ مرکزی حکومت نے مہر بند لفافے میں 9 صفحات پر مشتمل حلف نامہ دیا ہے، جس میں رافیل طیاروں کی قیمت کی معلومات دی گئی ہيں۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے تیار حالت میں 36 رافیل طیارے خریدنے کے فیصلے کی تفصیلی معلومات کی سرخی کے ساتھ یہ یہ حلف نامہ عدالت عظمی کو سونپا ہے۔ عدالت عظمی نے گزشتہ سماعت میں حکومت سے رافیل طیاروں کی قیمت بتانے کے لئے کہا تھا۔
 حکومت نے کہا کہ رافیل طیارہ سودے میں ہر ضروری قدم اٹھایا گيا ہے اور دفاعی خریداری سے متعلق تمام ضابطوں کی پابندی کی گئی ہے۔