اے آئی ٹی ایم کی جانب سے کالج کے 39/ویں کالج ڈے اور گریجویشن ڈے کا ہورہا ہے انعقاد
02:18PM Sun 28 Apr, 2019
بھٹکل: 28 اپریل، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن حامئی مسلمین کے تحت چلنے والے انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ (اے آئی ٹی ایم) کا 39/واں کالج ڈے اور گریجویشن ڈے اس مہینے کی 29/اور 30/تاریخ کو منعقد ہونے جارہا ہے اس کی اطلاع آج یہاں کالج پرنسپال ڈاکٹر مشتاق احمد باوی کٹے نے اخباری نمائندوں کو دی۔
انہوں نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ پہلے دن 29/اپریل کو کالج ڈے کا انعقاد ہوگا جبکہ دوسرے دن 30/اپریل کو گریجویشن ڈے منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس بار یہاں کے 100/سے زائد طلبہ کو مختلف کمپنیوں میں نوکری کا موقع ملا ہے جو کہ اس کالج کے لیے بہت بڑی بات ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر حیدر آباد سے فیلیپوس کے جی اور بینگلور سے شری کانت نائک تشریف لانے والے ہیں۔
پرنسپال نے عوام و خواص سے ان پروگرامات میں شریک ہونے کی درخواست کی ہے۔