کاروار کے ناگرمڈی فالس میں پانچ لوگ بہہ گئے

02:49PM Sun 17 Sep, 2017

بھٹکلیس نیوز: 17 ستمبر 2017 کاروار(نامہ نگار)تعلقہ چنڈیا گرام کے ناگر ما ڈی فالس میں سیروتفریح کے لئے آئے ہوئے گوا کے پانچ لوگپانی کے بہاؤ میں بہہ کر ہلاک ہوچکے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ   ڈوبے ہوئے  پانچ لوگوں میں سے ایک عورت بھی تھی جس  کی لاش مل چکی ہے بقیہ چار کی تلاش جاری ہے ۔ اس سلسلہ میں کاروار کے مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ (کنڑا سے اردو ترجمہ۔ اے جے اسدی)