کولار میونسپل انتظامیہ کی کاہلی سے شہری پریشان!

04:53PM Sat 3 Jun, 2017

کولار(بھٹکلی نیوز ) ماہ رمضان ، اُس پر جمعہ کے دن کولار میونسپل انتظامیہ کے خلاف پانی فرہم کرنے والی ٹینکروں کے مالکان کے اسٹرائک کے سبب دو دن سے شہر میں پانی کی فراہمی معطل۔انتظامیہ یہ سبب بتا رہی ہے ریاستی سرکار سے فنڈ بر موقع نہیں مل رہا ہے۔ جب کہ یہاں کی انتظامیہ بھی کانگریس پارٹی کی، ریاستی حکومت بھی کانگریس، تو پھر دیر کس بات کی ؟ یہ بات کچھ ہضم نہیں ہو رہی ہے۔ شہری پانی کی قلت کے سبب پھر پریشان حال ہیں۔مسلم محلوں میں معصوم روزہ داربچے، عورتیں اوربزرگ پانی کی تلاش میں گلی گلی کوچہ کوچہ میں گردش پر مجبورہیں ۔دوسری جانب شہر کے شہنشاہ نگر کے وارڈ نمبر 17تسلیم شاہ درگاہ کے قریب میں کچروں کے ڈھیروں سے گندی بدبوخارج ، محلہ والوں کا جینا حرام، ڈرائنیج کے گندے پانی ، بدبو کے متعلق یہاں کے مقامی کونسلرس نے صدر بلدیہ سے کئی بار شکایت کی مگر ان کی سبھی شکایتیں بے سود۔ انتظامیہ کے اس غیرذمہ دارانہ رویہ سے شہری حراسان، کونسلرس پریشان۔ اس وارڈ کے کونسلر افروز پاشاہ نے بار بار صدر بلدیہ ،کمشنر اور ہلتھ افسروں سے التجا کی کہ اس وارڈ میں کچرا اور سڑا گلے پانی اور مچھروں کے حلہ بولنے سے یہاں کے ساکنین کا جینا دوبھر ہے۔ انہیں ان کے معصوم بچوں کی صحت کی فکر کھائے جارہی ہے۔ جو ایسے گندے ماحول میں رہنے پر مجبور ہیں۔ نہ ہی کچرا پاک کیا جا رہا ہے، کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور نالیوں کاسڑا گلا ، بدبودار پانی جو ڈرینیج سے باہر گلیوں میں ابل پڑا ہے راہ میں چلنے والے نمازیوں ، معصوم روزہ داروں کے روزے مکروہ الگ، وضو کا ٹوٹنا الگ، بچے ایسی نالیوں میں گر جانے کا خدشہ الگ یہاں کے لوگوں کا دن کا چین اور راتوں کی نیند حرام کر چکا ہے۔ ایل نواز، ندیم اور اسلم پاشاہ اور نارائنما نے جو یو جی ڈی کی کلیننگ کے پائمپ کی قلت کے متعلق چھ ماہ سے شکایت کر رہے ہیں مگرابھی تک یہ میونسپل انتظامیہ اس پر کوئی توجہ نہیں دے دہی ہے اور اس پر صدر بلدیہ کو لاکھ سمجھانے کے باوجود وہ اس محلہ کی پاکی صفائی کی ذمہ داری پوری طرح ادا نہیں کر پا رہے ہیں۔ ورڈ نمبر 25 میں ڈائنیج تقریبا چھ ماہ سے ٹوٹ پڑا ہے ۔ کونسلر نے اس کی شکایت صدر اور کمشنر سے کی ہے مگر اس طرف بھی کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔ شہری پریشان ہیں کہ روزانہ ان کے معصوم بچے یہاں سے گزرتے ہوئے دس پندرہ بچے تو اس نالے میں گر کر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ جو پشٹول بیڑی فیکڑی کی گلی میں ہے ۔ جہاں پر محلے والوں کی بہت چہل پہل رہتی ہے۔