اڑیسہ اور کرناٹک میں تلگو دیشم پارٹی کو توسیع دینے کا فیصلہ
04:19PM Sat 22 Aug, 2015
حیدرآباد ۔22 اگسٹ (اعتماد نیوز) آندھراپردیش میں بر سر اقتدار جماعت تلگو دیشم پارٹی نے پڑوسی ریاست تلنگانہ میں مضبوط کرنے کے ساتھ اب اڑیسہ اور کرناٹک ریاستوں میں بھی پارٹی خدمات کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ آج وجئے واڑہ میں سی ایم کیمپ آفس میں ایک اہم اجلاس اس سلسلہ میں منعقد کیا گیا جس میں پارٹی کو قومی درجہ ملنے کے بعد مختلف ریاستوں میں توسیع دینے ‘کمیٹیوں کے قیام اور دیگر امور پر فیصلہ کیا گیا۔