بیلکے ہائی اسکول میں تعلقہ سطح کے کھیل مقابلوں کا انعقاد
03:59PM Thu 12 Sep, 2019
بھٹکل: 12 ستمبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کے بیلکے ہائی اسکول میدان میں آج صبح پرائمری اور ہائی اسکول طلبہ کے لیے تعلقہ سطح کے کھیل مقابلوں کا انعقا د کیا گیا۔ ضلع پنچایت ممبر شندھو بھاسکر نے جھنڈا لہرا کر افتتاحی تقریب کا آغاز کیا۔ افتتاحی کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلبہ کی تعلیم کے لیے کھیل نہایت ضروری ہے۔انہوں تمام شریک طلبہ کو مبارکباد دی اور اپنی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بھٹکل بلاک ایجوکیشن افسر ایم آر منجی نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے افتتاحی خطاب بھی کیا
گرام پنچایت ممبر رمیش نائک کی صدارت میں منعقد اس پروگرام میں تعلقہ پنچایت ممبر جیا لکشمی گونڈا، مناکشی نائک، پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر شنکر نائک اور دیگر موجود تھے۔
گرام پنچایت ممبر رمیش نائک کی صدارت میں منعقد اس پروگرام میں تعلقہ پنچایت ممبر جیا لکشمی گونڈا، مناکشی نائک، پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر شنکر نائک اور دیگر موجود تھے۔