پاکستان کی جانب سے اکتوبر تک جنگ بندی کی خلاف ورزی کے 369واقعات ہوئے

02:40PM Thu 17 Nov, 2016

نئی دہلی، (ایف او یس(حکومت نے آج بتایا کہ اس سال کے ابتدائی دس ماہ میں پاکستان نے جموں کشمیر میں جنگ بندی کی 369بار خلاف ورزی کی ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ ہنس راج اہیر نے آج راجیہ سبھا کو یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ سال 2016میں دو نومبر تک پاکستان کی جانب سے جموں کشمیر میں بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے 210واقعات پیش آئے۔ایک سوال کے تحریری جواب میں انہوں نے بتایا کہ ریاست میں کنٹرول لائن پر پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے 159واقعات پیش آئے۔اہیر نے بتایا کہ سال 2015میں بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے 253واقعات اور کنٹرول لائن پر ایسے 152واقعات ہوئے تھے۔