بھٹکل کے ایک نجی ہوٹل میں ریاستی ایکسائز افسران نے مارا چھاپہ؛ 35/ہزار کی غیر قانونی شراب ضبط

03:48PM Fri 9 Aug, 2019

بھٹکل: 9 اگست،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل ساگر روڈ پر واقع ایک نجی ہوٹل میں ریاستی ایکسائز محکمہ کے افسران نے چھاپہ مار کر اس ہوٹل میں غیرقانونی طور پر فروخت ہورہی شراب کو ضبط کرلیا ہے جس کی مالیت 35/ہزار لگائی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق ریاستی ایکسائز محکمہ کے افسران نے مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے جمعرات کی شام اس ہوٹل پر چھاپہ مارا جس کے بعد وہاں سے 35/ہزار مالیت کی 48لیٹر وھسکی، برانڈی سمیت 69لیٹر بئیر ضبط کی، تاہم اس دوران دو ملزم موقع سے کھسکنے میں کامیاب ہوگئے۔ اس کاروائی  میں ریاستی ایکسائز وجلنس دستہ کے سب انسپکٹر پی پرکاش کے ساتھ   ایکسائز افسران راجیو بابو، شیو پرکاش اور ڈرائیور ششانک موجود تھے۔ اس تعلق سے اگلی کارروائی بھٹکل ایکسائز محکمہ کے افسران انجام دیں گے۔