دفاعی فورسز میں کام کر رہی ہیں 3578خواتین
03:36PM Thu 30 Mar, 2017
نئی دہلی، (بھٹکلیس نیوز)حکومت نے آج بتایا کہ دفاعی افواج میں 3578خواتین ملازمات کام کررہی ہیں۔وزیرمملکت برائے دفاع ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے آج راجیہ سبھا کو ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ فوج میں یکم جنوری 2017کی رپورٹ کے مطابق 1528خواتین، بحریہ میں 16مارچ 2017کی رپورٹ کے مطابق، 469خواتین اور فضائیہ میں یکم مارچ 2017کی رپورٹ کے مطابق 1581خواتین ملازمات ہیں۔ان میں طبی اور دانتوں کی شاخوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سال 2017میں مارچ تک فوج میں 35خواتین افسران کو بھرتی کیا گیا جبکہ بحریہ میں یہ تعداد ایک اور ایئر فورس میں 14رہی۔