انہوں نے کہا کہ اگر 35اے ختم ہوگیا تو ہندوستان کی دیگر ریاستوں سے جو بھی لوگ آئیں گے وہ جموں ، سانبہ اور کٹھوعہ میں کام کریں گے، یہاں تو ہمارے لئے کچھ نہیں بچے گا۔ جموں سرکولر سڑک کے ارد گرد جتنی بھی زمین ہے وہ سب باہر والے لوگ خرید لے جائیں گے ، ڈوگرے ختم ہوجائیں گے، یہاں رہنے والے سبھی لوگ ختم ہوجائیں گے۔
دفعہ 35۔ اے ختم کرنے سے سب سے زیادہ نقصان جموں والوں کا ہوگا : بی جے پی ممبر اسمبلی
02:49PM Sun 12 Aug, 2018
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک اور ممبر اسمبلی نے دفعہ35۔ اے کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس آئینی دفعہ کو ختم کیا گیا تو سب سے زیادہ نقصان جموں کے لوگوں کا ہوگا۔ ضلع سانبہ کے اسمبلی حلقہ آر ایس پورہ سے بی جے پی ایم ایل اے ڈاکٹر گگن بھگت نے دفعہ 35۔ اےکو جموں کے لوگوں کے لئے زیادہ فائدہ مند قرار دیتے ہوئے کہاکہ اگر اس کو ختم کیاگیاتو سب سے زیادہ نقصان جموں والوں کو اُٹھانا پڑے گا۔
اس سے پہلے بی جے پی کے ایم ایل اے راجیش گپتا نے بھی دفعہ35اے کے حق میں آواز بلند کی تھی اور کہاتھاکہ ریاست کو حاصل خصوصی پوزیشن بحال رہنی چاہئے۔ڈاکٹر گگن نے وادی کشمیر میں دفعہ35۔ اےکی بحالی کے لئے یک زباں آواز بلند کرنے کے لئے کشمیری قیادت کی بھر پور تعریف بھی کی ۔