غیر قانونی طور پر 35/لاکھ روپئے کی نقل و حمل پر بھٹکل پولس نے کسا شکنجہ؛پانچ افراد گرفتار

10:23AM Wed 30 Nov, 2016

بھٹکلیس نیوز / 30 نومبر، 16 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) نوٹ بندی کے بعد غیر قانونی طور پر ہورہی نقل و حمل کو روکنے کے لئے ملک بھر کی پولس چوکسی اختیار کئے ہوئے ہے اور اس درمیان میں انجام دئے جانے والی کئی وارداتوں کو ناکام بنا چکی ہے۔ بھٹکل پولس نے بھی منگل کے روز ساگر روڈ پر ایک کار اور پانچ افراد کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے اس میں سے 35/لاکھ روپئے کی مقدار کے 2000/روپئے کے نوٹ ضبط کر لئے ہیں۔ ملزموں کی شناخت ساگر تعلقہ ہوسنگر کے سبرامنیا، بھئیرو، رودرمنی ،سریش اور پردیپ کے طورپر کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان کولور سے لوٹنے کے دوران ساگر روڈ پر پولس کارروائی میں گرفتارہوئے ہیں۔ ملزمان میں سے ایک ہوسنگر کوبیر سوسائٹی کا صدر  بھی بتایا جارہاہے۔ اس معاملے کو لے کر بھٹکل شہری  پولس تھانہ میں کیس درج ہواہے، سی پی آئی سریش نائک کی رہنمائی میں ایس آئی کوڈگونٹی جانچ کررہے ہیں۔