پینتھرس پارٹی کے 35 ویں یوم تاسیس میں شامل ہونے کی لوگوں سے اپیل
03:09PM Thu 23 Mar, 2017
جموں(بھٹکلیس نیوز)جموں وکشمیرنیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ نے کئی سینئر لیڈروں کے ساتھ ہند۔پاکستان کے سرحدی اضلاع سامبا، جموں اور دیگر علاقوں کا دورہ کیاجہاں لوگوں سے 23 مارچ، 2017 کو جموں ڈوگرا ہال میں منعقد ہونے والے 35 ویں یوم تاسیس میں شامل ہونے کے لئے اپیل کی۔ کسانوں، ملازمین، نوجوانوں اور طلبا کے کئی وفد نے اپنی درخواستوں اور مطالبات کو لے کر پروفیسر بھیم سنگھ سے ملاقات کی جس سے سرحد پر ان کی حفاظت یقینی ہوسکے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے تمام سیاسی کارکنوں، مزدوروں، نوجوانوں، طلباء اور کارکنوں کو پنتھرس پارٹی کے ذریعہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی پروقار زندگی کے لئے شروع کی گئی تحریک میں شامل ہونے کے دعوت دی۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے اعلان کیا کہ پنتھرس پارٹی جلد ہی جموں وکشمیرکی تشکیل نوکے لئے اپنے ایجنڈے کا اعلان کرے گی جس سے جموں وکشمیر کے ہر باشندے کو تمام بنیادی حقوق کی ضمانت مل سکے جس میں احترام اور وقار کے ساتھ جینے کا حق شامل ہواورسب کے لئے مساوی حقوق ہوں۔پنتھرس پارٹی اپنے اس پروگرام کا اعلان آئندہ 23 مارچ، 2017 کو 35 ویں یوم تاسیس کے موقع پرکرے گی۔