جموں و کشمیر : دفعہ 35 اے کا حوالہ دے کرنیشنل کانفرنس نے پنچایت انتخابات کے بائیکاٹ کا کیا اعلان

01:00PM Wed 5 Sep, 2018

نیشنل کانفرنس نے آئین کی دفعہ35 اے کو چیلنج کئے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے جموں و کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کو فاروق عبدا للہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ان انتخابات ( پنچایت ) میں شرکت نہیں کرے گی جب تک ہندوستان کی سرکار اور ریاستی حکومت دفعہ 35 اے پر اپنا موقف واضح نہیں کرتی ہیں اور دفعہ 35 اے کے تحفظ کیلئے عدالت کے بعد موثر قدم نہیں اٹھاتی ہیں ۔ خیال رہے کہ دفعہ 35 اے کو سال 1954 میں صدر کے حکم کے بعد آئین میں شامل کیا گیا تھا ، جو جموں و کشمیر کے شہریوں کو خصوصی اختیارات دیتا ہے اور ریاست سے باہر شادی کرنے والی خواتین کو جائیداد کے حق سے روکتا ہے۔ اس دفعہ کے مطابق ریاست کے باہر شادی کرنے والی خاتون کا اس کی آبائی جائیداد میں حق نہیں ہوگا اور یہی قانون اس کے وارثین پر بھی نافذ ہوگا۔
 گزشتہ ہفتہ سپریم کورٹ نے دفعہ 35 اے کی ویلڈیٹی کو چیلنج کرنے والی عرضی پر سماعت ملتوی کردی تھی ۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے پنچایت انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت سے سماعت کو ملتوی کرنے کی اپیل کی تھی ۔