ہندوستان کے سمندر میں ملی زخمی وہیل مچھلی،بچانے کی کوشش ناکام!
04:59PM Thu 25 Jun, 2015
ہندوستان میں وہیل مچھلی کبھی کبھی ہی نظروں میں آتی ہے لیکن مہاراشٹرا کے عوام سمندر کنارے ایک بڑی وہیل کو دیکھا جو زخمی حالت میں پڑی ہوئی تھی۔یہاں رائے گڑھ ضلع کے Revdanda پر بدھ کو وہیل مچھلی نظر آئی تھی، لیکن آج اس کی موت ہو گئی. پولیس انتظامیہ نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی.
اس وہیل کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں مقامی لوگ اور سیاح آ رہے تھے. مردہ وہیل کے جسم میں جراثیم پھیلنے کے بعد مقامی انتظامیہ نے اسے بیچ پر ہی دفن کرنے کا فیصلہ کیا. ساحل سمندر پر قریب 45 فٹ لمبا اور 10 فٹ گہرا گڑھا کھودا گیا. بعد میں بڑی مشقت سے وہیل کو دفن کیا گیا.