شمالی کینرا ضلع کی کالجوں کو 3.42ک /کروڑ کی لاگت سے بنیادی سہولتوں کی فراہمی
03:36PM Wed 19 Nov, 2014
بھٹکلیس نیوز/19نومبر،14
کاروار(نامہ نگار)ریاستی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم و سیاحت ، شمالی کنڑا ضلع کے نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے نے اطلاع دی ہے کہ ضلع کے مختلف پری یو نیورسٹی کالجوں میں بنیادی سہولتیں مہیا کرنے کے لئے کل 3.42 کروڑ روپئے کی رقم بطور امداد منظور کی گئی ہے ، سرسی ،ملاپور ،ہلیال اور منڈ گوڈ تعلقہ جات کے پری یونیورسٹی کالجوں کو بیت الخلاء ،پینے کے پانی کا انتظام اور نئے کمروں کی تعمیر کے لئے حکومت کی جانب سے امداد منظور کی گئی ہے ،سرکاری پری یونیورسٹی کالج منڈ گوڈ ،سرکاری ماری کامبا پری یو نیورسٹی کالج سرسی ، سرکاری پری یو نیورسٹی کالج مرک واڑ اہلیا ، سرکاری پری یو نیورسٹی کالج تیر گاؤں ہلیال اور سرکاری پری یو نیورسٹی کالج پرانی ڈانڈیلی ہلیال ۔کالجوں میں بیت الخلاء اور پینے کے پانی کا انتظام کر نے کے لئے ہر کالج کے لئے پانچ لاکھ روپئے کی رقم منظور کی گئی ہے ، اسی طرح سرکاری پری یو نیورسٹی کالج منچی کیری یلاپور تعلقہ میں کمرے کی تعمیر کے لئے س13/لاکھ روپئے، سرکاری پری یو نیورسٹی کالج یلاپور میں کمروں کی تعمیر کے لئے 75/لاکھ روپئے سرکاری پری یو نیورسٹی کالج گلاپور یلاپور تعلقہ ، سرکاری پری یو نیورسٹی کالج کروتی یلاپور تعلقہ میں کمروں کی تعمیر کے لئے ہر کالج کو 25/لاکھ روپئے ، سرکاری پری یو نیورسٹی کالج بیلور(سرسی تعلقہ)میں کمرے کی تعمیر کے لئے 39/لاکھ روپئے سرکاری پری یو نیورسٹی کالج بنواسی میں کمرے کی تعمیر کے لئے 75/لاکھ روپئے ، سرکاری پری یو نیورسٹی کالج کولگے بیس میں کمرے کی تعمیر کے لئے 15/لاکھ روپئے کی رقم منظور کی گئی ہے۔
ع،ح،خ