بڑی خبر: جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں روز مرہ کی 33 چیزیں ہوئیں سستی

12:29PM Sat 22 Dec, 2018

جی ایس ٹی کونسل کی 31 ویں میٹنگ میں کل 33 اشیاء سے جی ایس ٹی کی شرحوں کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 6 اشیاء کو 28 فیصدی کی سلیب سے ہٹا کر 18 فیصدی سلیب میں لایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 32 انچ کی ٹی وی پر شرح 28 فیصد سے گھٹا کر 18 فی صد کر دی ہے۔  100 روپئے تک کے سنیما ٹکٹ پر اب 18 فی صد کے مقابلہ 12 فیصد لگے گا۔ 100 روپئے سے زائد سنیما ٹکٹ پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگے گا۔  اس کے علاوہ حکومت نے تاجروں کو بڑی راحت دی ہے۔ حکومت نے 31 مارچ تک جی ایس ٹی ریٹرن فائل کرنے والوں پر کوئی جرمانہ نہیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس رہنما وی نارائن سامی نے کہا ہے کہ 33 چیزوں پر جی ایس ٹی گھٹائی گئی ہے۔ ساتھ ہی7 اشیاء کو 28٪ سلیب سے 18 فیصد پر لایا گیا ہے۔ 26 اشیاء کو 18٪ سلیب سے گھٹا کر 12 ٪ پر لایا گیا ہے۔ بتا دیں کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم مودی نے شرحوں کو کم کرنے کی بات کہی تھی۔
 تینتیس مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرحیں گھٹا کر 18٪، 12٪، 5٪ کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی  ٹائر، وی سی آر، لیتھیم بیٹری کو 28 فی صدی کے دائرہ سے نکال کر اسے 18 فی صد پر لایا گیا ہے۔