کے اے یس افسران کی عبوری فہرست میں33مسلمان شامل
05:42PM Thu 27 Apr, 2017
بنگلور:(بھٹکلیس نیوز) کرناٹکا پبلک سرویس کمیشن ( کے پی یس سی ) کی طرف سے کے اے یس درجہ کے462افسران کی ایک عبوری فہرست (پراویژن لسٹ) جاری کی گئی ہے جس میں 33مسلم امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ ان میں اسٹنٹ کمشنر کے عہدے کیلئے باگلوٹ ضلع کے عابد گڈیال۔ اور محمد نعیم مومن، بنگلور کی ادا فاطمہ کا نام شامل ہے ڈپٹی سوپرٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے کیلئے بیجاپور ضلع کے جاوید انعامدار بنگلور کی تبارک فاطمہ اور نجمہ الیاس شامل ہیں اسٹنٹ سکریڑی رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایت راج عہدے کیلئے بلگام کے مسٹر سمیر یم ملا، اڈپی ضلع کے کریم اسعدی، کولار ضلع کے عتیق پاشاہ شامل ہیں، اسٹنٹ کمشنر آف کمرشیل ٹیکس کے عہدے کیلئے بنگلور کے محمد عظیم حفیظ، زین العابدین انعامدار ،باگلکوٹ کے محمد دلاور ہاسن کے ابرار پاشاہ شامل ہیں تحصلیدار کے عہدے کیلئے بلگام کی ریشما تالیکوٹی ،ٹمکور ضلع کی ناہیدہ زم زم، ہوسکوٹہ بنگلور کی شیرین تاج بنگلور کی نعیم انساء، رائچور ضلع کی محبوب بی ،گلبرگہ ضلع کی انجم تبسم، بلاری ضلع کے سید زاہد علی بیجاپورضلع کے ریاض الدین باغوان، کورگ ضلع کے کنی احمد شامل ہیں ۔ کمرشیل ٹیکس افسر کے عہدے کیلئے دیونہلی بنگلور کی ناظمہ بانو ،اور بنگلور سے انجم حفیظ ،بیدر ضلع کے خواجہ خلیل اللہ شامل ہیں تعلقہ سوشیل ویلفیر افسر کے عہدے کیلئے باگلکوٹ کی سائرہ بانو نداف ،شائقہ احمدی شامل ہیں اسٹنٹ ٹریژ ری افسر کے عہدے کیلئے بنگلور کے جعفر شریف اور ظفرفاطمہ ،ہاویری ضلع کی شاہینہ بیگم، اسٹنٹ ڈائر کٹر ڈپارٹمنٹ آف یوتھ اینڈ اسپورٹس کے عہدے کیلئے بلگام ضلع کے شاکر احمد کے ناموں کا اعلان ہوا ہے۔