وزیر اعلیٰ سدارامیا کے بجٹ میں 33/نئے تعلقہ کا اعلان متوقع

01:26PM Tue 10 Jan, 2017

بھٹکلیس نیوز / 10 جنوری، 17 بنگلورو / (نامہ نگار) ریاستی وزیر برائے مالگذاری کاگوڈ تمپا نے کہا ہے کہ " آنے والے بجٹ میں 33/نئے تعلقہ کا اعلان ہونے کی پوری امید ہے"۔ ودھان سودھا میں پیر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے پاس 43/نئے تعلقہ بنانے کی مانگ ہے لیکن اب پہلی فرصت میں  وزیر اعلی کے ذریعہ صرف 33/نئے تعلقہ کا اعلان متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کو اکثریت سے منظوری ملی ہے اور آنے والے بجٹ میں اس کا اعلان کئے جانے کی توقع ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تعلقہ جتنے چاہیں اتنے اعلان کئے جاسکتے ہیں لیکن مسئلہ پیسوں کا ہے جہاں تک ایک تعلقہ کا سوال ہے تو اس کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کم از کم ایک سو کروڑ روپیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے 33/تعلقہ کے اعلانات کیا جانا طئے ہوا ہے۔ (کنڑا سے ترجمہ : اے جے اسدی)